سردار محمد یوسف کی نور الحق قادری کو وفاقی وزیر مذہبی امور، بین المذاہب آہم آہنگی بننے پر مبارکباد

پیر 20 اگست 2018 17:07

سردار محمد یوسف کی نور الحق قادری کو وفاقی وزیر مذہبی امور، بین المذاہب آہم آہنگی بننے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور و رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سردار محمد یوسف نے نور الحق قادری کو وفاقی وزیر مذہبی امور، بین المذاہب آہم آہنگی بننے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی، نور الحق قادری اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے اور حجاج کی خدمت کا سفر بلاتفریق جاری و ساری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران حجاج کو بہترین خدمات فراہم کی ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں