وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل

عمران خان صرف اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا کریں گے

پیر 20 اگست 2018 17:27

وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان اپنی سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہوگئے۔وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی اینکسی کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنائ پر رہائش گاہ کوتبدیل کرکے ملٹری سیکریٹری ہاؤس کاانتخاب کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملٹری سیکریٹری ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے متصل کالونی ہے جس کے مکان نمبر ایک میں وزیراعظم عمران خان رہائش اختیار کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کیساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں