سپیکر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیکرٹریٹ افسران کو کفایت شعاری کے ویژن پر عملدرآمد ،اخراجات کم کرنے کی ہدایت

ٹیکس دہندگان کے پیسے کو اپنا پیسہ سمجھا جائے اور تمام غیرضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے، اسد قیصر

پیر 20 اگست 2018 17:36

سپیکر قومی اسمبلی کی اسمبلی سیکرٹریٹ افسران کو کفایت شعاری کے ویژن پر عملدرآمد ،اخراجات کم کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسران کو کفایت شعاری کے ویژن پر عملدرآمد کرنے اور سیکرٹریٹ کے اخراجات کو کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو اپنا پیسہ سمجھا جائے اور تمام غیرضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مختلف دفاترکا دورہ کیا ۔

انہوں نے قو می اسمبلی کے افسران کووزیر اعظم کے کفائت شعاری کے ویژن پر عمل درآمدکرنے اور سیکرٹریٹ کے اخراجات کو کم کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس دہندہ گان کے پیسے کو اپنا پیسہ سمجھاجائے اورتمام غیر ضروری اخراجات سے اجتناب کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی اسمبلی کی لائبریری اورشعبہ تحقیق کے دورے کے دوران افسران کو اراکین قومی اسمبلی کو قانون سازی کے ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ لائبریری اور شعبہ تحقیق کسی بھی ملک کی پارلیمان میں اراکین پارلیمنٹ کو قانون سازی میں معاونت فراہم کرنے کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،قومی اسمبلی کی لائبریری کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ضروری اقدمات اُٹھائے جائیں گے۔سپیکر قو می اسمبلی سیکرٹریٹ کے بجٹ اور اخراجات کے حوالے سے تفصیلات بھی طلب کر لیں۔ انہوں نے دورے کے دوران وفاقی وزراء کے چیمبرزکا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران نے سپیکر کو قومی اسمبلی کے مختلف شعبوں کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں