فیلمیزیا،ہیلتھ ٹی وی کوغیراخلاقی مواد نشرکرنے پر وارننگ

آخری وارننگ ہے کہ دونوں چینلز پیمرا ضابطہ خلاق کی پابندی کریں، خلاف ورزی کی صورت لائسنس ونشریات معطل کردی جائیں گی، پیمرا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 اگست 2018 17:18

فیلمیزیا،ہیلتھ ٹی وی کوغیراخلاقی مواد نشرکرنے پر وارننگ
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2018ء) پیمرا نے فیلمیزیا اور ہیلتھ ٹی وی کو غیر اخلاقی مواد دکھانے پر حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے تنبیہہ کی کہ چینلز کے مواد کو پیمرا ضابطہٴ اخلاق 2015ء کے مطابق بناتے ہوئے معاشرتی اور سماجی اقدار سے ہم آہنگ کیا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں دونوں ٹی وی چینلز کے لائسنس و نشریات معطل کر دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پیمرا نے فیلمیزیا اور ہیلتھ ٹی وی کو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے پرآخری وارننگ کردی ہے۔ پیمرا نے انتباہ کیا کہ دونوں چینلز پیمرا ضابطہ خلاق کی پابندی کریں ، خلاف ورزی کی صورت لائسنس و نشریات معطل کر دی جائیں گی۔ مزید برآں! فلم ورلڈ، اے پلس ، پلے ٹی وی اور جیو کہانی کو مقررہ حد سے زیادہ غیر ملکی مواد نشر کرنے پر بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پیمرا کے لائسنس کنندگان کو پیمرا قوانین اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی رو سے دس فیصد تک غیر ملکی مواد نشر کرنے کی اجازت ہے جبکہ مذکورہ بالا چینلز مسلسل اس سہولت کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور غیر ملکی مواد کو فروغ دینے میں معاونت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ملکی میڈیا انڈسٹری مشکلات سے دوچار ہو رہی ہے اور ناظرین صحت مند تفریح سے محروم ہو رہے ہیں۔

دریں اثناء ! پیمرا نے اپنا چینل اور 8ایکس ایم کو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے پر پیمرا ضابطہٴ اخلاق2015ء پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں حتمی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پیمرا س سے قبل بھی دونوں ٹی وی چینلز کرنشریات میں معاشرتی اور سماجی اقدار سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کرچکا ہے۔ تاہم دونوں چینلز نے پیمرا کے ضابطہٴ اخلاق 2015ء کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا ۔ جس پرپیمرا نے ایک بار پھر دونوں ٹی وی چینلز فیلمیزیا اور ہیلتھ ٹی وی کو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے پرآخری وارننگ کردی ہے۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ یہ اب آخری وارننگ ہے اس کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں دونوں ٹی وی چینلز کے لائسنس و نشریات معطل کر دی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں