چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی وفاقی کابینہ کے ارکان کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد

پیر 20 اگست 2018 18:00

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی وفاقی کابینہ کے ارکان کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ کے ارکان کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

چین سے اپنے خصوصی پیغام میں محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم پاکستان اور ان کی کابینہ ملک کی معاشی و سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ وفاق کی مضبوطی کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں