سنا ہے عید جیل سے باہر منائیں گی صحافی ……اللہ زبان مبارک کرے ،ْ نوازشریف

وزیراعظم ہائوس میں قیام کے دوران تمام اخراجات خود برداشت کیے ،ْاخراجات کے چیکس بھی موجود ہیں ،ْ سابق وزیر اعظم

پیر 20 اگست 2018 19:19

سنا ہے عید جیل سے باہر منائیں گی صحافی ……اللہ زبان مبارک کرے ،ْ نوازشریف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف سے صحافی نے احتساب عدالت میںپیشی کے موقع پر سوال کیا کہ سنا ہے کہ آپ عید جیل سے باہر منائیں گے جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کے دور ان نوازشریف نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم ہائوس میں قیام کے دوران تمام اخراجات خود برداشت کیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہائوس کے اخراجات سے متعلق چیکس بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں