وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 20 اگست 2018 19:33

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ پیر کو وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے وزارت کے سینئر حکام کے اجلاس کی صدارت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں وزارت اور اس کے مختلف ذیلی دفاتر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ایک ٹیم کے طور پر کام کریں اور اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں سرانجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں