ڈاکٹر بابر اعوان نے مشیربرائے پارلیمانی امور کا چارج سنبھال لیا

وزیر پالیمانی امو رکے تمام صوابدیدی فنڈ ختم کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت

پیر 20 اگست 2018 20:16

ڈاکٹر بابر اعوان نے مشیربرائے پارلیمانی امور کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم کے مشیربرائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے چارج سنبھالتے ہی وزیر پالیمانی امو رکے تمام صوابدیدی فنڈ ختم کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان بھی اپنے لیڈر کے وژن کی تکمیل میں پیش پیش ہیں انہوں نے اپنے دفتر کا چارج سنبھالتے ہی بڑا اعلان کر دیا ہے انہوں نے پارلیمانی امور کے وزیر کے تمام صوابدیدی فنڈز ختم کر نے کا اعلان کرتے ہوئے تمام فنڈز قومی خزانے میںجمع کروانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں