شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

پیر 20 اگست 2018 21:04

شہباز شریف قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بجی جاری کردیا گیا ہے ، اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں واضح اکثریت رکھنے والی جماعت مسلم لیگ ن کو اپوزیشن کی لیڈر شپ کا متفقہ فیصلہ کیا اور اپوزیشن جماعتوں جس میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے نے اکثریت والی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیر کر دیا، اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیر ہونے پر باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں