مہیش بھٹ نے عمران خان کو پاکستان کے سنہری دور کا آغاز قرار دے دیا

پاکستانی قوم نے پاکستان کے سنہری دور کو دعوت دے دی ہے اور عمران خان اس کا مظہر ہیں ،مہیش بھٹ کا ٹوئیٹ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 21:01

مہیش بھٹ نے عمران خان کو پاکستان کے سنہری دور کا آغاز قرار دے دیا
نئی دہلیلاہور(اردو پوائنٹ تازہن ترین اخبار-20اگست 2018ء ) : مہیش بھٹ نے عمران خان کو پاکستان کے سنہری دور کا آغاز قرار دے دیا۔معروف فلم ساز اور ہدایتکار مہیش بھٹ کا کہنا تھا پاکستانی قوم نے پاکستان کے سنہری دور کو دعوت دے دی ہے اور عمران خان اس کا مظہر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمیں عمران خان نے ملک کے 22ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

وہ جمعہ 17 اگست کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے قائد ایوان کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو شکست دی تھی ۔وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد اگلے ہی دن ہفتے کو عمران خان نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا۔جس کے بعد عمران خان نے باقاعدہ طور پر وزیراعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عالمی رہنماوں اور معروف شخصیات کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سنبھالنے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی طرح آج بالی وڈ انڈسٹری کے معروف فلمساز اور ہدایتکار بھی عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر بہت خوش ہیں انکے مطابق عمران خان پاکستانی عوام کے سنہری دور کی علامت بن چکے ہیں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے علامہ اقبال کا شعر پوسٹ کیا۔
انہوں نے شعر پوسٹ کیا کہ کھول آنکھ زمیں دیکھ ،فلک دیکھ ،فضا دیکھ۔۔۔۔۔۔مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کو ذرا دیکھ۔یہ شعر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے پاکستان کے سنہری دور کو دعوت دے دی ہے اور عمران خان اس کا مظہر ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں