اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںوزیر بنتے ہی تیور بدل گئے، شیخ رشید نے نوجوانوں سے متعلق شرمناک بیان ..

وزیر بنتے ہی تیور بدل گئے، شیخ رشید نے نوجوانوں سے متعلق شرمناک بیان دے ڈالا

نوجوانوں کی ضرورت فلموں میں ہوتی ہے، سیاست میں نہیں، سیاست میں تجربہ کار لوگوں ک ضرورت ہوتی ہے: وفاقی وزیر ریلوے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اگست2018ء) وزیر بنتے ہی تیور بدل گئے، شیخ رشید نے نوجوانوں سے متعلق شرمناک بیان دے ڈالا، نوجوانوں کی ضرورت فلموں میں ہوتی ہے، سیاست میں نہیں، سیاست میں تجربہ کار لوگوں ک ضرورت ہوتی ہے، وفاقی وزیر ریلوے کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت چلانے کے لئے پی ٹی آئی کو کسی نہ کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی عوام صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات چاہتے ہیں، ہمارے پاس وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے، میں شہباز شریف خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دیکھ رہا ہوں ، دسمبر 2018 تک عوام نئی ریلوے دیکھیں گے۔

پیرکو نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمرانخان لوٹی ہوئی دولت واپس لانا چاہتے ہیں انہوں نے حکومتی خرچے کم کرنے پر زور دیا ہے عوام صحت اور تعلیم سمیت بنیادی سہولیات چاہتے ہیں نوجوان عمران خان کے پیچھے ریڑھ کی ہڈی کی طرح کھڑے ہیں ہر پارٹی میں لاتعداد لوگوں کی تحقیقات چل رہی ہیں اگر ایسے لوگ تحریک انصاف میںبھی ہوئے تو عمران خان ان کی حمایت کریں گے عمران خان ڈلیور کرنا چاہتے ہین وہ جانتے ہیں کہ ہمارے پاس وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف خواجہ آصف سعد رفیق کو جیل میں دیکھ رہا ہوں آصف زرداری بھی احتساب کے گھیرے میں ہیں ۔

(خبر جاری ہے)

جب تک عمران خان ہیں نواز شریف ملک سے باہر نہیں جا سکتے کچھ عرصہ بعد ن لیگ اور پیپلزپارٹی اکھٹے ہوں گے ۔ عمران خان دور اندیش سیاستدان ہیں میں نے عمران خان سے کوئی وزارت نہیں مانگی، اگر ن لیگ اور پیپلزپارٹی اکھٹے بھی ہو جائیں تو بھی اعتزاز احسن صدر نہیں بن سکتے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد تک ریل کا سفر ڈھائی گھنٹے تک محدود کر دیں گے اور پشاور سے لاہور تک ریلوے ٹریک ڈبل کر دیں گے ، 30 دسمبر 2018 تک عوام نیا ریلوے دیکھیںگے، انہوں نے کہا کہ حکومت چلانے کے لئے کسی پارٹی سے صلح کرنی پڑے گی ، فاٹا کے حالات بہتر ہو گئے ہیں اور زیادہ تر لوگ واپس فاٹا جا چکے ہیں پاکستان چین کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے سی پیک کے ذریعے چین کا مال 12 دنوں میں بین الاقوامی منڈیوں میں پہنچے گا جبکہ اس کام میں 50 سے 60 دن لگتے ہیں۔

نوجوان سے متعلق شیخ رشید نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ضرورت فلموں میں ہوتی ہے، سیاست میں نہیں، سیاست میں تجربہ کار لوگوں ک ضرورت ہوتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں