اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حالت تشویشناک ہو گئی کیپٹن (ر)صفدرکوسرکاری اسپتال ..

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حالت تشویشناک ہو گئی

کیپٹن (ر)صفدرکوسرکاری اسپتال منتقل کرنےکافیصلہ تاحال نہیں کیاگیا

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2018ء)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حالت تشویشناک ہو گئی۔
کیپٹن (ر)صفدرکوسرکاری اسپتال منتقل کرنےکافیصلہ تاحال نہیں کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں کیپٹن(ر)صفدر کی دوبارہ طبیعت خراب ہوگئی۔کیپٹن(ر)صفدر کو جیل میں طبی امداد دی جارہی ہے۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حالت تشویشناک ہے تاہم کیپٹن (ر)صفدرکوسرکاری اسپتال منتقل کرنےکافیصلہ تاحال نہیں کیاگیا۔

یاد رہے کہ 9 اگست کی صبح اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی طبیعت خراب ہوگئی تھی۔ طبیعت خرابی پر کیپٹن ر صفدر کا ڈاکٹرز نے چیک اپ بھی کیا لیکن ان کی طبیعت نہ سنبھل سکی۔ بتایا گیا تھا کہ کیپٹن ر صفدر جو بھی کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔

(خبر جاری ہے)

ڈاکٹرز نے ان کی ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کے معدے میں السرکی تشخیص ہوئی ہے۔اسی بنیاد پر انہیں فوری اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس پر اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو معدے کا مستقل مسئلہ ہے۔ جیل انتظامیہ کیپٹن ریٹائرڈصفدرکو انیمیا دیتے رہی۔انیمیا کی زیادہ مقدار سے کیپٹن(ر)صفدرکی حالت زیادہ بگڑگئی۔دوسری جانب آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف فیملی کی سزا معطلی کے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ اس موقعے پرفیصلہ دینے کا مطلب ہوگا کہ بنچ نے درخواست گزار کوفائدہ پہنچایا۔ نہیں چاہتے دوسرے فریق کا کیس متاثر ہو۔ کیس کوباریک بینی سے دیکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنی کیس میں کوئی آبزرویشن نہیں دینا چاہتے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اپیلیں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سنی جائیں گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں