اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںعمران خان کے وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے گھر منتقل ہونے کی اصل وجہ ..

عمران خان کے وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے گھر منتقل ہونے کی اصل وجہ کچھ اور ہی نکلی

انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعد عمران خان پر حملے کے کئی منصوبے ناکام بنائے گئے، سیکورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو وزیراعظم ہاوس ہی منتقل ہونا پڑا: حامد میر

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2018ء) عمران خان کے وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے گھر منتقل ہونے کی اصل وجہ کچھ اور ہی نکلی، انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعد عمران خان پر حملے کے کئی منصوبے ناکام بنائے گئے، سیکورٹی خدشات کے باعث عمران خان کو وزیراعظم ہاوس ہی منتقل ہونا پڑا، حامد میر کا دعویٰ۔ معروف صحافی حامد
میر کا کہنا تھاہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ انتخابی مہم میں بھی تھا اور عمران
خان سے کہا گیا کہ آپ سوات اور بنوں میں جلسہ نہ کریں اور اس حوالے سے
عمران خان کو بہت ڈرایا دھمکایا گیا۔

حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پچھلے دو ہفتوں میں بنی گالا کے
اندر اورباہر سے کچھ لوگ گرفتار کیے گئے ہیں جو عمران خان پر حملہ کرنے کی
نیت سے افغانستان سے آئے تھے۔

(خبر جاری ہے)

عمران خان بلکل صحیح کہہ رہے ہیں کہ انکی جان
کو خطرہ ہے اور بہت ساری قوتیں عمران خان کی جان کی دشمن بنی ہوئی ہیں۔ حامر میر کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاوس کسی صورت منتقل نہیں ہونا چاہتے تھے، تاہم شدید سیکورٹی خدشات کے باعث انہیں مجبوری میں وزیراعظم ہاوس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ منتقل ہونا پڑا۔

عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ وزیراعظم ہاوس میں ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ منتقل ہوئے ہیں۔ یاد
رہے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے خود بھی قوم سے اس
بات کو آگاہ کیا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے یہ
بھی کہا تھا کہ جو دو گاڑیاں وہ اپنے پاس رکھ رہے ہیں وہ بھی اس وجہ سے رکھ
رہے ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں