پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالاضحی کل منائی جائے گی

دن کا آغاز نماز عید اور خصوصی دعائوں سے ہوگا جس کے بعد ملک بھر میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہو گا

منگل 21 اگست 2018 15:53

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عیدالاضحی کل منائی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کل عیدالاضحی منائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق کل چاروں صوبوں سمیت پاکستان بھر اور دنیا کے کئی ممالک میں عیدالاضحی منائی جائے گی۔ دن کا آغاز نماز عید کی ادائیگی، اجتماعات اور خصوصی دعائوں سے ہوگا جس کے بعد ملک بھر میں چھوٹے بڑے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ شروع ہوگا جو تین دن تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت ملک بھر میں عیدالاضحی کے ہزاروں چھوٹے بڑے اجتماعات ہوں گے۔ علماء کرام مساجد اور عیدگاہوں میں نماز عید کے خطبات میں عیدالاضحی کی اہمیت اور مقاصد کو اجاگر کریں گے جبکہ امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جائے گی۔سنت ابراہمی کی یاد تازہ کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کے بعد گوشت عزیز و رشتہ داروں اور مستحقین میں تقسیم اور دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔ عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر میں بالخصوص سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں