اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںپاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں ..

پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے ،عمران خان

اے پی ایس حملے کے 130شہداء کو ملکی تاریخ میں کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہے ،دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پاکستان عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے ،عالمی برادری دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کیلئے فوری اقدامات کرے،وزیرا عظم کا دہشت گردی متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جنگ میں ہزاروں شہری اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت دی ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عزم پختا رکھا ہے پاکستان دہشت گردی کے لعنت کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیر اعظم عمران خان نے دہشت گردی سے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلی بار دہشت گردی کے متاثرین کا عالمی دن منایا جارہا ہے پاکستان دہشت گردی کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے انہوں نے کہا کہ آج قانون نافظ کرنے والوں اداروں اور مسلح افواج کے سراہنے کا دن ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہے پاکستان دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے حلانکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے اور اے پی ایس حملے کے 130 شہداء کو کبھی پاکستان کی تاریخ میں نہیں بھلایا جاسکتا ہے ان تمام نقصانات کے باوجود بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عزم پختہ ہے وزیرا عظم نے عالمی برادری کو دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے متاثرین کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں اور عارضی نقل مکانی کرنے والے افرد کی بحالی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو اور لواحقین کی مالی معاونت بھی کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے لعنت کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے دہشت گردی کے متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات کا اعادہ کرتے ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں