کپتان کے بعد نائب کپتان نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لگژری گاڑی کی بجائے عام کرولا گاڑی کو آمد و رفت کے لیے منتخب کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 21 اگست 2018 21:24

کپتان کے بعد نائب کپتان نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اگست 2018ء) کپتان کے بعد نائب کپتان نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لگژری گاڑی کی بجائے عام کرولا گاڑی کو آمد و رفت کے لیے منتخب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ہفتے کو ملک کے 22ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔جس کے بعد انہوں نے باقاعدہ وزیر اعظم آفس کا چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی 20 رکنی کابینہ بھی تشکیل دی ۔20 رکنی وفاقی کابینہ میں وزارت خارجہ کا قلمدان شاہ محمود قریشی، انسانی حقوق کی وزارت کا قلمدان شیریں مزاری کوسونپا گیا ہے۔ جبکہ غلام سرور خان وزیر پٹرولیم، نورالحق قادری مذہبی امور، فروغ نسیم قانون و انصاف کے وزیر ہوں گے۔ اسی طرح دفاعی پیداوار کیلئے زبیدہ جلال ، اطلاعات ونشریات کیلئے، وزارت ریلوے کا قلمدان شیخ رشید کوسونپ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے وزارت دفاع پرویز خٹک سونپی ہے جبکہ طارق بشیر چیمہ ریاستی اور سرحدی امور،اسد عمروفاقی وزیرخزانہ ہوں گے۔اسی طرح شفقت محمودفیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ،خالد مقبول صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ،فہمیدہ مرزا وزیربین الصوبائی رابطہ اور عامر محمود کیانی وزیرصحت ہوں گے۔اسی طرح وفاقی کابینہ میں 5مشیر بھی نامزد کردیے گئے ہیں۔

ان میں ظہیرالدین بابراعوان مشیر پارلیمانی امور، امین اسلم مشیر ماحولیات،ڈاکٹر عشرت حسین کومشیر اصلاحات،عبدالرزاق داؤد کومشیر برائے اقتصادیات اورمحمد شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ کونامزد مقرر کیا گیا ہے۔وزیر اعظم آفس کا چارج سنبھالتے ہی عمران خان نے نئے پاکستان کی جھلک دکھا دی اور اتوار کو بھی اپنے گھر آرام کرنے کی بجائے آفس پہنچ گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وزراء پر بڑی پابندیاں بھی عائد کیں۔اس موقع پر وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان 3ماہ تک کوئی بیرونی دورہ نہیں کریں گے۔انکا مزید کہنا تھا کہوزرا کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی لگا دی گئی۔اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی وزراء کو سادگی کا درس دیا اور کفایت شعاری کی ہدایت کی۔

عمران خان کا وژن اب ان کے ہر ٹیم ممبر کا وژن بن چکا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کپتان کے بعد نائب کپتان نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لگژری گاڑی کی بجائے عام کرولا گاڑی کو آمد و رفت کے لیے منتخب کرلیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ پرتعیش گاڑیوں کے استعمال کو ترجیح دیتے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں