پاکستان تحریک انصاف نے چودھری سرور کی خالی نشست پر ڈاکٹر وسیم شہزاد کو اُمیدوار نامزد کر دیا

سینیٹ کی یہ نشست چودھری سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد خالی وہ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 ستمبر 2018 10:53

پاکستان تحریک انصاف نے چودھری سرور کی خالی نشست پر ڈاکٹر وسیم شہزاد کو اُمیدوار نامزد کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف نے چودھری سرور کی خالی نشست پر ڈاکٹر وسیم شہزاد کو اُمیدوار نامزد کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق سینیٹ کی یہ نششت چودھری سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری سرور کی چھوڑی گئی نشست پر پاکستان تحریک انصاف نے ڈاکٹر وسیم شہزاد کو پارٹی کا اُمیدوارنامزد کیا ہے ،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈاکٹر وسیم شہزاد کی نامزدگی کی منظوری دی۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی خالی کردہ نشست پی ایس 111 سے پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما شہزاد قریشی کو پارٹی اُمیدوار نامزد کیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان تحریک اںصاف کے سربراہ اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما ولید اقبال کو این اے 131 سے الیکشن لڑوانے کی بجائے سینیٹر بنوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

این اے 131 کی نشست پر حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ہمایوں اختر خان اور پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال تیاریوں میں تھے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے طور پر این اے 131 میں انتخابی مہم بھی شروع کر دی تھی ۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس حلقے میں پارٹی کے خفیہ سروے کے مطابق ہمایوں اختر کو پسندیدہ اُمیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔لیکن ولید اقبال کو سینیٹر بنوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اور کہا جا رہا تھا کہ ولید اقبال کو گورنر پنجاب چودھری سرور کی خالی کردہ سینیٹ کی نشست پر سینیٹر منتخب کروایا جائے گا تاہم اب پارٹی نے ڈاکٹر وسیم شہزاد کو چودھری سرور کی خالی کردہ نشست پر اُمیدوار نامزد کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں