ڈیل کی خبروں پر حامد میر بھی میدان میں آ گئے

نواز شریف کسی بھی قسم کی ڈیل لینے میں خواہش نہیں رکھتے،حامد میر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 ستمبر 2018 11:21

ڈیل کی خبروں پر حامد میر بھی میدان میں آ گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہن ترین اخبار-18ستمبر 2018ء) :معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ نواز شریف ،شہباز ریف اور لیگی قیادت سے ملاقات کے بعد میرا یہ تجزیہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے کسی بھی ڈیل کی کوئی خواہش نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق ساق وزیر اعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز پرول پر ملنے والی رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب بیگم کلثوم نواز کی وفات سے قبل ہی ایک نئے این آراو کی بازگشت شروع ہو چکی تھی اور اس حوالے سے کہا جارہاتھا کہ جلد ہی سابق وزیر اعظم نواز شریف ڈیل کر کے جیل سے باہر آجائیں گے۔این آر او کی روداد کو بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد خاصی تقویت ملی تاہم سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اس این آر او والی بات سے اختلاف کرتے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ نہ تو کوئی این آر او ہونے جا رہا ہے اور اگر ایسی کوئی ڈیل ہوئی بھی تو نواز شریف اسکا حصہ نہیں بنیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم  سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ڈیل ملنے جارہی ہے یا نہیں اس حوالے سے معروف صحافی حامد میر نے اپنی آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔وہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم سے تعزیت کرنے پہنچے تھے۔حامد میر نے اس حوالے سے ذاتی مشاہدے کا تجزیہ دیتے ہوئے بتایا کہ میری نوازشریف اور شہباز شریف سے 2 روز قبل ملاقات ہوئی تھی۔انکا کہنا تھا کہ میری مسلم لگ ن کے سرکردہ رہنماوں سے بھی ملاقات ہوئی اور جہاں تک میری ان ے بات ہوئی تو میں نے محسوس کیا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈیل کی کسی قسم کی خواہش نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مسلم لیگ ن ڈیل کی خبروں کی تردید کرچکی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں