مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حامد حمید اپنے ساتھیوں سمیت احاطہ عدالت سے بھاگ نکلے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 ستمبر 2018 11:53

مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے فرار
ساہیوال(اردو پوائنٹ تازہن ترین اخبار-18ستمبر 2018ء) :عام انتخابات میں کارکنوں کو اداروں کے خلاف نعرہ بازی پر اکسانے والے رکن اسمبلی ایک اور سنگین غلطی کر بیٹھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری حامد حمید ضمانت منسوخ ہو جانے پر احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق 2018 کے انتخابات مسلم لیگ ن پر خاصے بھاری رہے تھے۔ان انتخابات میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم ن لیگ ن اس شکست کو اپنی سیاسی غلطی تسلیم کرنے کی بجائے اس کا سارا ملبہ عدلیہ اور اسٹیبلیشمنٹ پر ڈالا دیا۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت اور رہنما اکثر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی بھی کرتے نظر آتے تھے۔ایسا ہی ایک واقعہ سرگودھا میں پیش آیا تھا ۔اس واقعے میں لیگی رہنما اور رکن اسمبلی حامد حمید اور انکے ساتھیوں نے کارکنان کو بھڑکا کر ان کو ملکی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر مجبور کیا تھا ۔

(جاری ہے)

جس پر بعد میں لیگی رہنما حامد حمید پر مقدمہ درج کر دیا گیا تاہم لیگی رہنما ذولفقار علی بھٹی نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی ۔اس کیس کی آج  کی عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج کی سماعت کی۔اس سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج نے چوہدری حامد حمید سمیت 240 کارکنوں میں سے 34 افراد کی درخواست ضمانت خارج کی۔

۔تاہم ایم این اے حامد حمید اور ان کے ساتھی اس ضمانت منسوخی کے بعد احاطہ عدالت سے گرفتار ہو گئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے ہی ایک رہنما ذولفقار بھٹی اسی قسم کے کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔
 

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں