سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 24 کروڑ 67 لاکھ روپے جاری

منگل 18 ستمبر 2018 13:01

سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 24 کروڑ 67 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں سپارکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لئی24 کروڑ 67 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے سپارکو کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 4ارب 70کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے گلگت بلتستان میں سپیس ریسرچ سنٹر کے قیام کے لئے 4 کروڑ، پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کراچی، لاہور، اسلام آباد کے لئے 20 کروڑ 67 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں