حکومت نے پیٹرول 20 روپے مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

روپے کی قدر مسلسل گررہی ہے،یہ سلسلہ چلتا رہا توپٹرول 20 روپے تک مہنگا ہو سکتا ہے،وزیر خزانہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 18 ستمبر 2018 12:36

حکومت نے پیٹرول 20 روپے مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہن ترین اخبار-18ستمبر 2018ء) : وزیر خزانہ سد عمرنے قومی اسمبلی میں بجٹ ترامیم پیش کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا عندیہ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ ترامیم اسمبلی میں پیش کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا بجٹ میں تبدیلی نہ کی گئی تو مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے عوام کو مہنگائی کے طوفان سے خبردار کردیا۔انکا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کے بعد زر مبادلہ کے ذخائرتیزی سے گر رہے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ زرمبادلہ کے ذخائر گرنے سے عوام کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگر روپے کی قدر اسی طرح گرتی رہی اور پیٹرول کی قیمت 20 روپے فی لیٹر بڑھ سکتی ہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں بجٹ ترامیم کی منظوری دی گئی۔کابینہ کے اجلاس میں سپر ٹیکس سمیت 158 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجاویز پیش کی گئیں اور 450 روپے کے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں بجٹ خسارہ 6.6 فیصد کم کرکے پانچ فیصد تک لانے کی تجویز پر غور کیا گیا اور مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 5.1 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں 725 ارب روپے کمی اور نان فائلر کی بینکنگ سے لین دین پر ٹیکس کی شرح بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت 608 ارب روپے تک اخراجات کم کرے گی، حکومتی اداروں، بڑی عمارتوں اور وزرا کے خرچوں کو کم کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ نے نئے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دے دی ہے جسے آج ہی اسمبلی میں پیش کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں