وفاقی کابینہ نے منی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی

منگل 18 ستمبر 2018 13:49

وفاقی کابینہ نے منی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی تجاویز کی منظوری دے دی۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر حکام نے بجٹ تجاویز پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کابینہ کو ایف بی آر ٹیکس سلیبس اور گزشتہ دور میں دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت 608 ارب روپے تک اخراجات کم کریگی، حکومتی اداروں، بڑی عمارتوں اور وزرا کے خرچوں کو کم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نئے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں