عمران خان نے سابق وزراء اعظم کی ایوان میں آمد پر ڈیسک بجا کر خیرمقدم کی روایت توڑ دی

منگل 18 ستمبر 2018 13:50

عمران خان نے سابق وزراء اعظم کی ایوان میں آمد پر ڈیسک بجا کر خیرمقدم کی روایت توڑ دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے سابق وزراء اعظم کی ایوان میں آمد پر ڈیسک بجا کر خیرمقدم کی روایت توڑ دی۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم عمران خان اجلاس شروع ہونے سے قبل ایوان میں غیرمحسوس انداز میں بڑی سادگی سے آ کر بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)

ارکان قومی اسمبلی اور بعض وفاقی وزراء نے عمران خان سے مصافحہ کیا اور بات چیت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزراء اعظم ایوان میں تلاوت ختم ہونے کا انتظار کرتے تھے تاکہ وہ جب ایوان میں داخل ہوں تو ارکان بھرپور انداز میں ان کی آمد پر ڈیسک بجائیں تاہم وزیراعظم عمران خان گذشتہ روزپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی بڑی سادگی کے ساتھ آکر اپنی نشست پر بیٹھ گئے اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے پہلے دن بھی انہوں نے اپنی یہی روایت برقرار رکھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں