جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس

کونسل نے ریفرنس یکم اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 ستمبر 2018 13:14

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر 2018ء) : جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کے خلاف ریفرنس یکم اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل پانچ ارکان پر مشتمل ہوتی ہے جس میں سپریم کورٹ کے تین سنیئر ترین ججز کے علاوہ ملک کی پانچوں ہائی کورٹس کے دو سنئیر چیف جسٹس صاحبان شامل ہوتے ہیں۔ خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف عہدے کے غلط استعمال کا ریفرنس بھی زیر سماعت ہے۔

(جاری ہے)

سپریم جوڈیشل کونسل میں یہ ریفرنس 2015 میں دائر کیا گیا تھا جس میں اُن کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری گھر پر تزئین و آرائش کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا الزام عائد ہے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس کو بند کمرے کے بجائے کُھلی عدالت میں سننے کی استدعا کی تھی جسے پہلے سپریم جوڈیشل کونسل نے مسترد کردیا تھا۔سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو جسٹس شوکت عزیز نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر سپریم کورٹ نے جوڈیشل کونسل کو اوپن ٹرائل کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے پرنظرثانی کی ہدایت کی تھی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 06 جولائی کو سپریم کورٹ میں ہوا۔اجلاس میں کونسل نے شوکت عزیز صدیقی کی اپنے خلاف ریفرنس پر سماعت کھُلی عدالت میں کرنے کی درخواست منظورکرلی۔ واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ کسی موجودہ جج کے خلاف ریفرنس کی سماعت اس کی اپنی خواہش پر کھُلی عدالت میں ہونے کی منظوری دی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں