راولپنڈی میں تازہ پانی میں نہیں،

سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، ڈیڑھ سال میں پاکستان کو پولیو سے پاک کر دیں گے وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی کا قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال

منگل 18 ستمبر 2018 13:53

راولپنڈی میں تازہ پانی میں نہیں،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ آئندہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کو پولیو سے پاک کر دیں گے‘ راولپنڈی میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے‘ راولپنڈی میں افغانستان اور خیبر پختونخوا سمیت دیگر علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد ہجرت کرکے آتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر نوشین حامد نے ایوان میں نالہ لئی راولپنڈی کے اردگرد کے علاقوں میں پینے کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی سے متعلق گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملے پر توجہ دلائو نوٹس پیش کیا جس کے جواب میں وزیر صحت نے کہا کہ راولپنڈی میں تازہ پانی میں پولیو کا کوئی وائرس نہیں ملا۔

راولپنڈی میں بڑی تعداد میں دوسرے علاقوں سے لوگ ہجرت کرکے یہاں آتے ہیں۔ یہ وائرس سیوریج میں ملا ہے۔ گزشتہ تین چار سال میں پولیو کے خاتمے کے لئے اس پر بہت کام ہوا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ ڈیڑھ سال میں پاکستان پولیو سے پاک ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں