قومی اسمبلی نے تمام جامعات میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے اقدامات کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

منگل 18 ستمبر 2018 15:52

قومی اسمبلی نے تمام جامعات میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے اقدامات کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) قومی اسمبلی نے ملک کی تمام جامعات میں پینے کے صاف پانی کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے اقدامات کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو پیپلز پارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے ایوان میں قرارداد پیش کی کہ حکومت ملک کی تمام جامعات میں پینے کے صاف پانی کیلئے فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے اقدامات کرے جس کی مخالفت نہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کے سو دنوں کے پروگرام میں بھی یہ شامل ہے۔

یہ معاملہ چونکہ اب صوبوں کو منتقل ہو چکا ہے اس لئے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ بعد ازاں سپیکر نے قرارداد ایوان میں منظوری کے لئے پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں