صدر مملکت عارف علوی نے بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا

علی محمد خان ،بابر اعوان کی جگہ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور تعینات ‘دونوں کے نوٹیفکیشنز جاری

منگل 18 ستمبر 2018 16:13

صدر مملکت عارف علوی نے بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) صدر مملکت عارف علوی نے بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا جبکہ علی محمد خان کو بابر اعوان کی جگہ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ۔ کابینہ ڈویژن نے بابر اعوان کے استعفے اور علی محمد خان کے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور کی تعیناتی کے نوٹیفکیشنز جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صدر مملکت عارف علوی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر بابر اعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا اور بابر اعوان کے استعفیٰ کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے بھی نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ ان کی جگہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی سے وزیر مملکت کا حلف لینے والے علی محمد خان کو پارلیمانی امور کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا کابینہ ڈویژن سے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں