زلفی بخاری کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات کر دیا گیا

منگل 18 ستمبر 2018 16:15

زلفی بخاری کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات کر دیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز تعینات کردیا گیا ہے کابینہ ڈویژن سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز اور ایچ آر ڈی مقرر کردیا گیا ہے اب زلفی بخاری اوورسیز پاکستانیز کے حوالے سے تمام تر معاملات دیکھیں گے اور وزیراعظم کو تمام معاملات سے آگاہ رکھیں گے واضح رہے کہ زلفی بخاری نے عمران خان کی دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں زور وشور سے مہم چلائی تھی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں