وزیراعظم عمران خان 4رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

عمرہ کی ادائیگی سمیت سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز اور ولی عہد محمد سلمان سے ملاقات آج دبئی روانہ ہونگے ‘وزیراعظم کا پاک بھارت میچ دیکھنے کا امکان

منگل 18 ستمبر 2018 16:15

وزیراعظم عمران خان 4رکنی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد/جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان چار رکنی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں پر عمران خان عمرہ کی ادائیگی سمیت سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز اور ولی عہد محمد سلمان سے ملاقات کرینگے اور آج بروز بدھ دبئی روانہ ہونگے جہاں پر ان کا پاک بھارت میچ دیکھنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں پر پاکستانی اور سعودی پرچموں سے شاہراہوں کو کو سجا کر ان کا استقبال کیا گیا وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی ، وزیر خزانہ اسد عمر ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت عبدالرزاق دائود شامل ہیں وزیراعظم عمران خان عمرہ ادائیگی کے بعد سعودی فرمانروا شاہ عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کرینگے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاجائے گا جس کے بعد وزیراعظم آج بدھ کو دبئی کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہونگے جہاں پر یو اے ای کے ولی عہد محمد بن زید النہیان سے ملاقات کرینگے جس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے اس کے علاوہ وزیراعظم کا دبئی میں پاک بھارت میچ میں شرکت کا بھی امکان ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں