ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکر گزار ہوں ،ْ وزیراعظم عمران خان

منگل 18 ستمبر 2018 16:18

ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکر گزار ہوں ،ْ وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے دیا مر بھاشا ڈیم فنڈ میں دل کھول عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں ڈیم کے لئے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں 76 کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔

(جاری ہے)

منگل کو سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ میں ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر اہل کراچی کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈیم کے لئے فنڈز جمع کرنے کی تقریب میں 76 کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں