مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خسارہ کم دکھانے کے لئے 900 ارب کے خسارے کو چھپایا،

30 ہزار ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کر گئی، وفاقی وزیر تعلیم و قومی تربیت شفقت محمود

منگل ستمبر 16:27

مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خسارہ کم دکھانے کے لئے 900 ارب کے خسارے کو چھپایا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و قومی تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خسارہ کم دکھانے کے لئے 900 ارب کے خسارے کو چھپایا، مسلم لیگ (ن) کی حکومت 30 ہزار ارب روپے کا قرضہ چھوڑ کر گئی ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فنانس بل آج ایوان میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس چیز کا دکھ سب سے زیادہ ہوا وہ یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 900 ارب روپے کے خسارے کو چھپایا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیں ورثہ میں 30 ہزار ارب روپے کا قرضہ اور مشکل حالات چھوڑ کر گئی ہے۔ ہم نے غریب کے لئے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا، ہر لحاظ سے متوازن بجٹ پیش کیا گیا ہے، پاکستان اس سے آگے بڑھے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات کافی کم ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے 1800 ارب روپے کا خسارہ آ رہا تھا۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments