دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں سمیت سی پیک منصوبے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی پروگرام جاری رکھے جائیں گے

منگل 18 ستمبر 2018 17:30

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں سمیت سی پیک منصوبے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی پروگرام جاری رکھے جائیں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) حکومت کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں سمیت سی پیک منصوبے اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی پروگرام بدستور جاری رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی مالیاتی بل 2018ء پیش کرنے کے موقع پر کہا کہ ڈیموں کی تعمیر اور سی پیک منصوبے کی تکمیل کے حوالہ سے کسی قسم کا ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔ اسی طرح مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کی نشاندہی پر انہوں نے واضح کیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی پروگرام بھی بدستور جاری رہیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں