حکومت کی وزیراعظم، وفاقی وزراء، گورنرز اور وزراء اعلیٰ کو تنخواہوں اور مراعات پر حاصل ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز

منگل 18 ستمبر 2018 17:32

حکومت کی وزیراعظم، وفاقی وزراء، گورنرز اور وزراء اعلیٰ کو تنخواہوں اور مراعات پر حاصل ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) حکومت کی طرف سے وزیراعظم، وفاقی وزراء، گورنرز اور وزراء اعلیٰ کو تنخواہوں اور مراعات پر حاصل ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کے حوالہ سے جب تجویز وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی تو اس کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا، اس لئے ہم نے اعلیٰ سطح پر موجود استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم، وفاقی وزراء، گورنرز اور وزراء اعلیٰ کو تنخواہوں اور مراعات پر حاصل ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں