’’حکومت بلنڈر پے پربلنڈر کررہی ہے ‘‘شیری رحمن

منگل 18 ستمبر 2018 19:50

’’حکومت بلنڈر پے پربلنڈر کررہی ہے ‘‘شیری رحمن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) ’’حکومت بلنڈر پے پربلنڈر کررہی ہے ‘‘ یہ بات سینیٹر شیری رحمن نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔سینٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت میں منگل کو منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلنڈر پے بلنڈر کر رہی ہے، افغانستان کو فتح کرنے کے حوالے سے امریکہ کے بلند بانگ دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں ،امریکہ پاکستان سے منہ موڑ چکاہے،سی پیک کے حوالے سے مختلف باتیں ہو رہیں اس پر حکومت جواب نہیں دے رہی ،پوری دنیا پاکستان کے خلاف کھڑی ہوئی ہے ہاکستان کا بیانیہ اگے لے کر جانا ہے ، وزیرخارجہ یو این او کے اجلاس میں جارہے ہیں وزیراعظم کو جانا چاہئے،یواین اے کے اجلاس میں وزیراعظم نہیں جارہے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے اگے لے کیسے جائیں،عام انتخابات میں ارٹی ایس اور ار ایم ایس سے متعلق پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں