ندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت دو اکتوبر تک ملتوی

منگل 18 ستمبر 2018 20:03

ندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس کی سماعت دو اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابر اعوان سمیت دیگر کے خلاف دائر ندی پور پاور پروجیکٹ ریفرنس میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔منگل کواحتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پورپروجیکٹ میں مبینہ تاخیرپرریفرنس کی پہلی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابراعوان اور سابق وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف پیر مسعود چشتی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ریفرنس میں نامزد ملزمہ شمائلہ محمود سماعت کے موقع پر پیش نہ ہوئی ۔عدالت نے ملزمان کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو حاضری یقینی بنانے کیلئے 2لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے ملزمان کی حاضری کے بعد کیس کی سماعت دو اکتوبرتک ملتوی کردی۔سماعت کے موقع پرڈاکٹر بابر اعوان کے حق میں وکلاء کی کثیر تعداد بھی عدالت میں پیش ہوئی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں