جب بھی کسی عدالت نے بلایا ہم پیش ہوئے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 18 ستمبر 2018 20:08

جب بھی کسی عدالت نے بلایا ہم پیش ہوئے، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا وطیرہ رہا ہے کہ جب بھی کسی عدالت نے بلایا ہم پیش ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو نندی پور پاور پراجیکٹ کیس کی سماعت کے بعد احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ میرا نام اس کیس میں کہاں سے آ گیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اب عدالت میں آ ہی گئے ہیں تو اپنی صفائی پیش کریں گے، رحمت حسین جعفری کمیشن کی رپورٹ پڑھیں تو سب معلوم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا وطیرہ ہے کہ جب بھی کسی عدالت نے بلایا ہم پیش ہوتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں