انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کمیشن کا قیام خوش آئند بات ہے، بلاول بھٹو زرداری

دھاندلی کے ثبوت کمیشن میں پیش کرینگے ، ماننے سے انکار کیا گیا تو نئی حکمت طے کی جائیگی، صحافیوں سے گفتگو

منگل 18 ستمبر 2018 20:08

انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کمیشن کا قیام خوش آئند بات ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کمیشن کا قیام خوش آئند بات ہے، دھاندلی کے ثبوت کمیشن میں پیش کرینگے ، ماننے سے انکار کیا گیا تو نئی حکمت طے کی جائیگی۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے پاس حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے واضح ثبوت موجود ہیں، یہ ثبوت کمیشن میں پیش کریں گے تاہم اگر ان حقائق اور ثبوتوں کو کمیشن نے ماننے سے انکار کیا تو نئی حکمت عملی طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام سے اس حد تک اطمینان ہے کہ یہ غیرجانبدارانہ رپورٹ مرتب کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کمیشن کے چیئرمین کو اپوزیشن جماعت سے نامزد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں