معروف اینکر وزیراعظم ہاؤس میں پروگرام کرتے کرتے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے

سوشل میڈیا صارفین نے اینکر وجاہت سعید کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کی وجہ سے آڑے ہاتھوں لے لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 ستمبر 2018 21:34

معروف اینکر وزیراعظم ہاؤس میں پروگرام کرتے کرتے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17ستمبر 2018ء) : معروف اینکر وجاہت سعید وزیراعظم ہاؤس میں پروگرام کرتے کرتے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ گئے۔وجاہت سعید کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں رہنے سے انکار کیا۔جس کے بعد کچھ ٹی وی چینلز کی طرف سے وزیراعظم ہاؤس کے اندر پروگرام کیا گیا اور وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھائے گئے۔

معروف اینکر وجاہت سعید نے بھی اپنے پروگرام کےدوران وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھائے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بڑے بڑے عالیشان بیڈ رومز،سوئمنگ پولز، ہاٹ ٹبز، جِمز اور سکوائش کورٹس بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کیلئے پٹرول پمپ بھی وزیراعظم ہاؤس کے اندر موجود ہے۔ جب کہ وزیراعظم ہاؤس کا وسیع وعریض کچن جس میں شیف کے آنے جانے کیلئے ایک لفٹ بھی لگی ہوئی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر وجاہت سعید کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں انہیں وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی جس کے بعد وجاہت سعید کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وجاہت سعید کس حیثیت سے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے ہیں؟۔ بطور صحافی انہیں یہ بات زیب دیتی ہے کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں پروگرام کرنے کے دوران وزیراعظم کی کرسی پر ہی بیٹھ جائیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اس کرسی کی بہت عزت ہیں کیونکہ ایک اس پر ملک کا سربراہ بیٹھتا ہے،آپ کو اس کرسی پر نہیں بیٹھنا چاہئیے تھا
ایک صارف کا کہنا تھا کہ وجاہت سعید اس کرسی پر بیٹھ کر ملک کے جمہوری اداروں کا مذاق بنا رہے ہیں۔ڈیموکریسی کو تباہ کرنا اب بند کر دیں۔
اس کے علاوہ ایک صارف نے کچھ یوں ٹویٹ کیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں