عام انتخابات سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لئے دونوں ایوانوں پر مشتمل پارلیمانی کمیشن بننا چاہئے، سینیٹر جاوید عباسی

بدھ 19 ستمبر 2018 12:53

عام انتخابات سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لئے دونوں ایوانوں پر مشتمل پارلیمانی کمیشن بننا چاہئے، سینیٹر جاوید عباسی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لئے دونوں ایوانوں پر مشتمل پارلیمانی کمیشن بننا چاہئے۔

(جاری ہے)

صرف قومی اسمبلی کی کمیٹی بنائی گئی تو پھر ایوان بالا کی بھی کمیٹی ہونی چاہئے۔ بدھ کو ایوان بالا میں نکتہ ء اعتراض پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس حوالے سے جو طریقہ کار اختیار کیا ہے اس پر ہمارا اعتراض ہے۔ خصوصی کمیٹی کا قیام اس مسئلے کا حل نہیں ہے۔ ہم کمیٹی نہیں کمیشن کا قیام چاہتے ہیں جو مکمل بااختیار ہو اور عام انتخابات کے حوالے سے تمام معاملات کی چھان بین کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں