کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے2 ارب 78 کروڑ روپے جاری

بدھ 19 ستمبر 2018 13:27

کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے2 ارب 78 کروڑ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں کمیونیکیشن ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 78 کروڑ 17لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14ارب 48کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے کراچی پیکیج کے تحت ایک ارب روپے، این ٹی آر سی پرمنٹ ٹریفک کائونٹ پروگرام کے لئے 20لاکھ ، این ٹی آر سی ٹرانسپورٹ ڈیمانڈز کے لئے 40لاکھ ، گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کراچی ایک ارب 75کروڑ 85 لاکھ ،این ٹی آر سی ایکسیڈنٹ ڈیٹا کے لئے 75لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں