اسلام آباد، جات تمہ اور موریاں میں مقامی آبادی سے زمینیں حاصل کرنے سے متعلق معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد

بدھ 19 ستمبر 2018 14:35

اسلام آباد، جات تمہ اور موریاں میں مقامی آبادی سے زمینیں حاصل کرنے سے متعلق معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سینیٹ میں پینل آف پریزائیڈنگ آفیسر کی رکن سینیٹر ستارہ ایاز نے اسلام آباد کے علاقہ جات تمہ اور موریاں میں مقامی آبادی سے زمینیں حاصل کرنے سے متعلق معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا۔ بدھ کو ایوان بالا کے ایجنڈے میں اس حوالے سے سینیٹر کلثوم پروین کا توجہ دلائو نوٹس بھی موجود تھا جس پر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور نے تفصیلی جواب دیا تاہم محرک نے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی کو بھجوانے پر اصرار کیا جس پر اسے قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں