پاک، بھارت میں کرتارپورہ بارڈر کھولنے پر رابطہ نہیں ہوا ،ْترجمان دفترخارجہ

بدھ 19 ستمبر 2018 15:13

پاک، بھارت میں کرتارپورہ بارڈر کھولنے پر رابطہ نہیں ہوا ،ْترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہ اہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتار پورہ بارڈر کھولنے پر باضابطہ رابطہ نہیں ہوا ،ْبھارتی فورسز کے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،ْ وزیر خارجہ کا دورہ مثبت رہا، جلال آباد قونصل خانہ کھولنے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے ،ْسیکیورٹی ملنے کے بعد قونصل خانہ کھول دیا جائیگا ،ْ پاک افغان مشترکا میکنزم کا اجلاس اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا ،ْ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوسکا ،ْ سفارتی سطح پر بات چیت جاری ہے ،ْسعودی عرب سے امدادی پیکج کے حوالے سے علم نہیں۔

جمعرات کو دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر رد عمل میں کہا کہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت جاری ہے، 14 افراد کو مزید قتل کردیا گیا ،ْبھارتی فورسز کے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حالیہ دورہ افغانستان پر ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ کا دورہ مثبت رہا، جلال آباد قونصل خانہ کھولنے سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، سیکیورٹی ملنے کے بعد قونصل خانہ کھول دیا جائے گا اور امید ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی کے اقدامات جلد ہو جائیں گے ،ْ پاک افغان مشترکا میکنزم کا اجلاس اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔

پاک چین تعلقات پر ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ چین کے ساتھ ہرموضوع پر ہمیشہ بات کرتے ہیں، چینی وزیر خارجہ کے دورے میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ کرتار پورہ بارڈر کھولنے پر دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ رابطہ نہیں ہوا۔ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاک بھارت وزرائے خارجہ ملاقات کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوسکا تاہم ملاقات کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پربات چیت جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے کہاکہ وزیراعظم کی پاک بھارت میچ میں شرکت کے حوالے سے علم نہیں۔وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر انہوںنے کہاکہ سعودی عرب سے امدادی پیکج کے حوالے سے علم نہیں، اس سے متعلق وزیراعظم کے دورے کے اختتام پر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں