نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن(ر) کی سزا معطلی کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا
مسلم لیگ (ن) کا جشن 20 اپریل جیسا ہے کیونکہ یہ لوگ بری نہیں ہوئے، ان کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے، انہیں واپس وہیں جانا پڑے گا جہاں سے باہر آرہے ہیں،سینیٹر فیصل جاوید
سید فاخر عباس بدھ 19 ستمبر 2018 16:16
(جاری ہے)
نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی نے سزا معطلی کی مخالفت میں دلائل دئیے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو اب سنایا جا چکا ہے۔نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل کردی گئی ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے بینچ نے رہائی کا حکم دے دیا۔ملزمان کو 5,5 لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواستیں بھی منظور ہو چکی ہیں اور انکے فیصلے تک تینوں ملزمان ضمانت پر رہا رہیں گے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنان اور مرکزی رہنماوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی۔صدر مسلم لیگ ن میاں شہاز شریف بھی کمرہ عدالت میں ہی موجود تھے۔اس موقع پر فیصلہ سنتے ہی کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے نعرے بازی شروع کر دی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے بھی اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسری جانب عدالتی فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر رد عمل میں کہا کہ نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزائیں معطل ہوئی ہیں، ابھی دیگر ریفرنسز میں بھی فیصلے آنا باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجرم ہیں اور ان کا جرم موجود ہے، منی لانڈرنگ، کرپشن اور منی ٹریل سمیت جو چیزیں یہ لوگ نہیں بتاسکے وہ اپنی جگہ موجود ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) کا جشن 20 اپریل جیسا ہے کیونکہ یہ لوگ بری نہیں ہوئے، ان کی اصل منزل اڈیالہ جیل ہے، انہیں واپس وہیں جانا پڑے گا جہاں سے باہر آرہے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اور ہر عدالتی فیصلے کی طرح یہ فیصلہ بھی ہمارے لیے محترم ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی
پاکستانیوں نے 2023 میں اپنے موبائل فون پر کل 99 بلین گھنٹے گزارے، ایپ ڈاؤن لوڈز کی 3.51 بلین تعداد ریکارڈ ..
سپیکر قومی اسمبلی سےسعودی عرب کے سفیر کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے ..
قدرتی ماحول اور اس سے جڑے عناصر کو محفوظ بنانے کےلئے لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا تاکہ آئندہ نسلوں کو محفوظ ..
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
پاک چین کمپنیوں کا جدید ہارویسٹر اٹیچمنٹ کا مظاہرہ
چینی زبان کی کشش نے دنیا کو اپنی بانہوں میں لے لیا
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
عوام سعودی عرب اور خادمین حرمین الشریفین سے گہری وابستگی رکھتے ہیں،ایاز صادق
گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی ..
سردار اویس احمد خان لغاری سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات،صنعتی شعبوں کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شاہد خاقان، مفتاح اسمٰعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
سپیکر قومی اسمبلی سےسعودی عرب کے سفیر کی پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
ریاستی ناخداؤں کے پاس اب بھی وقت ہے پیچھے ہٹ جائیں، ترجمان پی ٹی آئی
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون