اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزامعطل کر دی، ضمانت پر رہائی کاحکم

بدھ 19 ستمبر 2018 17:01

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزامعطل کر دی، ضمانت پر رہائی کاحکم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزامعطلی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کاحکم جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مختصرفیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ملزمان کی احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف دائر درخواست منظور کر لی ۔ عدالت نے ملزمان کو 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کاحکم دیا ہے۔ اپیلوں پر فیصلہ آنے تک سزا معطل رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں