وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں قیام 2 گھنٹے بڑھا دیا

وزیراعظم رات 10 کی بجائے رات 12 بجے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 19 ستمبر 2018 17:18

وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں قیام 2 گھنٹے بڑھا دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19ستمبر 2018ء) :وزیر اعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات میں قیام 2 گھنٹے بڑھا دیا۔ وزیراعظم رات 10 کی بجائے رات 12 بجے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گےتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے جہاں انکا سعودی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مسجد نبوی میں خصوصی حاضری دی اور نوافل ادا کئیے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے کعبہ شریف کی بھی زیارت کی جہاں ان کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کے دروازے کھولے گئے۔وزیر اعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کئیے اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔جس کے بعد انہوں نے سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔ابھی انہیں سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقات کرنی ہے جس کے بعد وہ اگلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ اماراتی حکام سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات میں قیام بڑھا دیا گیا ہے۔وزیر اعظم اب متحدہ عرب امارات میں مزید 2گھنٹے قیام کریں گے۔پہلے شیڈول کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کورات 10 بجے وطن واپس آنا تھا جبکہ نئے شیڈول کے مطابق وزیراعظم اب رات 12 بجے وطن واپس روانہ ہوں گے۔اس موقع پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو بھی دیکھنے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں