نیشنل ہائی وے کے 34 منصوبوں کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ کرنے سے متعلق انکوائری اور آڈٹ کرانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،
وزارت مواصلات کے تمام محکموں میں شفافیت اور احتساب کا نظام متعارف کرانے کیلئے ای ٹینڈر، ای بڈنگ اور ای بلنگ کا نظام لایا جا رہا ہے، عوام کو مواصلات کے منصوبوں کی تکمیل کی مکمل آگاہی کیلئے آن لائن ایپ جاری کی جائے گی وزیر مملکت مراد سعید کی وزارت مواصلات میں متعلقہ محکموں کی بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 19 ستمبر 2018 18:42
(جاری ہے)
مراد سعید نے کہا کہ بعض شخصیات کو شاہرات کی تعمیر کے ٹھیکے سیاسی دبائو کے تحت دیئے گئے، چکدرہ۔کالام سیکشن کی شاہراہوں کی تعمیر کے ٹھیکے میں ملی بھگت سے کام میں تاخیر کرکے 40 فیصد تک لاگت بڑھائی گئی جس کا فائدہ ٹھیکیدار اور افسران نے اٹھایا۔
وزیر مواصلات نے کہا کہ میں نے وزارت کے افسران کو واضح کر دیا ہے کہ ٹھیکوں میں شفافیت لائی جائے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوات کالام سمیت ملحقہ علاقوں میں ماضی کے مقابلہ میں ریکارڈ سیاح آئے جس سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوا۔انہوں نے کہا کہ چکلدرہ۔کالام شاہراہ کا ٹھیکہ سیاسی دبائو پر امیر مقام کی فرم کو دیا گیا جس نے مقررہ مدت میں کام مکمل نہیں کیا، اس منصوبہ کی لاگت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے 34 سے زائد منصوبے ہیں جن کی بروقت تکمیل نہ کرکے لاگت میں 40 فیصد تک اخراجات میں اضافہ کیا گیا، آئندہ ایسا نہیں ہو گا، سابق ادوار میں دیئے گئے تمام ٹھیکوں کی آڈٹ رپورٹ تیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اس حوالہ سے جامع انکوائری کا بھی کہہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو حق ہے کہ ان کے پیسے جاری کئے جانے والے منصوبوں کی تکمیل تک ایک ایک لمحہ کی معلومات انہیں فراہم ہوں، اس مقصد کیلئے خصوصی ایپ وزارت اطلاعات جاری کر رہی ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزارت مواصلات کے کسی بھی محکمہ میں کرپشن نہیں ہونے دی جائے گی، کرپٹ افسر یا اہلکار کو نہیں رہنے دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سو دن کا جو ایجنڈا دیا ہے وزارت مواصلات اس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ دریں اثنا انہوں نے وزارت مواصلات میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رحمان بابا ایکسپریس کے میر پور ماتھیلو ریلوے سٹیشن پر عارضی سٹاپ میں مزید 3ماہ کی توسیع
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز کا سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس، اے ایس آئی معطل
ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے سٹیشن پر سٹاپ میں 3ماہ کی توسیع
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
پاکستان اور ایران کا اقتصادی تعاون کو تیز کرنے، اقتصادی اور تکنیکی ماہرین، چیمبرز آف کامرس کے وفود ..
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں ہم مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لینے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
اگر پارلیمان میں گالی گلوچ کی سیاست ہوگی تو یہ عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی
کامسٹیک کا یوگنڈا میں نیورولوجی پر2 روزہ سرٹیفکیٹ کورس کا انعقاد
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
-
عمران خان نے حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی