شریف خاندان اب بھی اربوں روپے کی ملکیت ثابت نہیں کرسکا ،ْوزیر اطلاعات

پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں ،ْپہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں ،ْ چوہدری فواد حسین قوم چاہتی ہے کہ اس کی کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہیے، حکومت اس بنیادی ہدف کا حصول یقینی بنائے گی ،ْ وزیر اطلاعات کا بیان

بدھ 19 ستمبر 2018 19:01

شریف خاندان اب بھی اربوں روپے کی ملکیت ثابت نہیں کرسکا ،ْوزیر اطلاعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان ابھی بھی ثابت نہیں کرسکا کہ ان کی ملکیت میں اربوں روپے کہاں سے آئی ۔ سابق وزیر اعظم محمد نواشریف ،ْان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن ریٹائر ڈ محمد صفدر کی سزا معطلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے ذریعے جاری بیان میں کہا کہ ہم عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہیجو اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے، حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت اور عوام کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں ،ْقوم چاہتی ہے کہ اس کی کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہیے، حکومت اس بنیادی ہدف کا حصول یقینی بنائے گی۔فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندان کے کردار کے حوالے سے قوم کی نظروں میں کوئی ابہام باقی نہیں، شریف خاندان ابھی بھی ثابت نہیں کرسکا کہ ان کی ملکیت میں اربوں روپے کہاں سے آئے، پروسیجرل بنیادوں پر آج کا فیصلہ سامنے آیا ہے، معاملہ آگے بڑھے گا اور قانون یقینا اپنا راستہ لے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں