الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کے نتائج سے متعلق درخواست پر فیصلہ 24 ستمبر کو سنائیگا

بدھ 19 ستمبر 2018 20:49

الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کے نتائج سے متعلق درخواست پر فیصلہ 24 ستمبر کو سنائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کے نتائج سے متعلق درخواست پر فیصلہ 24 ستمبر کو سنائے گا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 239 کے نتائج سے متعلق درخواست پر فیصلہ 24 ستمبر کو سنایا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ سہیل منصور کی درخواست پر کمیشن نے ایک پولنگ سٹیشن این اے 105 کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ اس حلقے سے سہیل منصور 336 ووٹوں سے شکست کھا گئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں