اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںفریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 1لاکھ 33 ہزار 830 حجاج واپس وطن پہنچ گئے

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد 1لاکھ 33 ہزار 830 حجاج واپس وطن پہنچ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2018ء)فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں مجموعی طور پر 1لاکھ 33 ہزار 830 حجاج واپس وطن پہنچ گئے ہیں، حج فلائٹ آپریشن 25 ستمبر تک مکمل کر لیاجائے گا۔

(خبر جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج کے بعد فلائٹ آپریشن خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ جدہ اور مدینہ منورہ سے پروازوں کے ذریعے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طورپر ایک لاکھ 33ہزار 830 حاجیوںکو واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ حج فلائٹ آپریشن میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، ایئربلیو اور سعودی ایئر لائن حصہ لے رہی ہیں۔ 25 ستمبر تک باقی حاجیوں کو بھی وطن واپس پہنچادیاجائے گا۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں