پاکستان تحریک انصاف عدالتوں کا مکمل احترام کرتی ہے ،پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں

قومی احتساب بیورو ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے،نیب اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے، حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

بدھ 19 ستمبر 2018 21:27

پاکستان تحریک انصاف عدالتوں کا مکمل احترام کرتی ہے ،پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عدالتوں کا مکمل احترام کرتی ہے ،پاکستان میں عدالتیں آزاد ہیں، پہلے فیصلوں کی طرح آج کے فیصلے کا احترام واجب سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی احتساب بیورو ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے،نیب اپنی سرگرمیاں خود کرتا ہے، حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں،قوم چاہتی ہے کہ اسکی کی لوٹی گئی دولت واپس لائی جانی چاہئیے، حکومت اس بنیادی ہدف کا حصول یقینی بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کردار کے حوالے سے قوم کی نظروں میں کوئی ابہام باقی نہیں، شریف خاندان ابھی بھی ثابت نہیں کرسکا کہ ان کی ملکیت میں اربوں روپے کہاں سے آئے، پروسیجرل بنیادوں پر آج کا فیصلہ سامنے آیا ہے،معاملہ آگے بڑھے گا اور قانون یقیناً اپنا راستہ لے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں